Desi Recipes In Urdu
کڑی پکوڑا
پکوڑوں کے لیے اجزاء
ایک کپ ۔ بیسن
آدھا چائے کا چمچ ۔ لال مرچ
ایک چائے کا چمچ ۔ ثابت دھنیا
آدھا چائے کا چمچ ۔ نمک
ایک چائے کا چمچ ۔ انار دانہ
ایک چائے کا چمچ ۔ زیرہ
کڑی کے اجزاء
آدھا کلو ۔ دہی
چار کھانے کے چمچ ۔ بیسن
ایک کھانے کا چمچ ۔ نمک
ایک کھانے کا چمچ ۔ لال مرچ
ایک چائے کا چمچ ۔ ہلدی
ایک ۔ پیاز
ترکیب
پیاز کو فرائی کریں۔ پھر ہلدی اور لال مرچ ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
پھر پانی میں دہی، نمک اور بیسن کو مکس کرکے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
مناسب گاڑھا ہونے پر کڑی تیار ہے۔
بیسن کے پکوڑے بنا کر کڑہی میں شامل کریں اور پیاز، زیرہ کا بگھار لگا کر روٹی یا چاول سے کھائیں