Chicken Keema Paratha recipe Pakistani / Aloo Ka paratha recipe in urdu
اجزاء
ابلا ہوا چکن قیمہ ایک کپ
ابلے ہوئے آلو ایک کپ
باریک کٹے پیاز ایک عدد
باریک کٹی ہری مرچ چار عدد
آٹے یا میدے کے پیڑے چھ عدد
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک، ہرا دھنا، پودینہ حسب ضرورت
دیسی گھی فرائنگ کے لیے
ترکیب
چکن قیمہ، آلو اور تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
بنے ہوئے پیڑوں کو تھوڑا سا بیل لیں۔
اور اس کے اوپر چکن آلو کا آمیزہ پھیلائیں پھر دوسرا پیڑا بیل کر اس کے اوپر رکھ کر کنارے اچھی طرح بند کر دیں۔ اب اس کو مزید بیل لیں۔
اب گرم توے پر گھی لگا کر پراٹھا تل لیں۔ دیسی گھی لگا کر پودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔