Achari Karela Recipe in Urdu - اچاری کریلا
اجزاء
کریلے آدھا کلو
پیاز ایک کپ تیل آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
املی تین سے چار ٹکڑے
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
اچاری مصالحہ کے لیے
دہی آدھا کپ پھینٹی ھوئی
دھنیا ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
میتھی آدھا چائے کا چمچ(سوکھی )
ترکیب
اچاری مصالحہ کے لیے توے پر سفید زیرہ، کلونجی، سوکھی میتھی، سوکھا دھنیا اور سونف کو بھونیں اور باریک پیس لیں
کریلے کے لیے کریلوں کوچھیلیں اور انکے بیج نکال دیں
اب ان پر نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں
پھر اچھی طرح دھو لیں
اسکے بعد کریلوں کو پانی میں املی کے ساتھ پانچ منٹ کے لیے ابالیں
اب انہیں نچوڑ کر تمام پانی نکال لیں
اب تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو لائٹ گولڈن کریں اور نکال لیں
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ پیسی لال مرچ ھلدی نمک اور دہی شامل کر کے کریلے فرائی کر لیں
ساتھ ہی تلی پیاز چینی اور بھنا پیسا مصالحہ ڈال دیں
اسکے بعد ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ وہ تیار ھو جائے